سٹی 42: شب برات کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس متحرک ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 6 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ۔حساسیت کے لحاظ سے تمام مساجد کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ۔
حساس ترین مساجد کے اطراف ایلیٹ فورس کشت پر مامور ہے ۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ بھی جاری ہے تمام ڈویژنل ایس پیز سکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی پر موجود ہیں،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں