ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف کی ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی بحری سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و تربیتی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال

لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف کی ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی بحری سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و تربیتی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف کا چیف آف نیول اسٹاف نے  استقبال کیا،لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاکستان نیوی کی خطے میں امن اور بحری سلامتی کے لیے کلیدی کردار کی تعریف کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی بحری سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و تربیتی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔