راولپنڈی کی ترقی پر لاہور سے زیادہ  فنڈز خرچ کئے، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ فنڈز راولپنڈی ڈویژن پر خرچ کیے گئے۔راولپنڈی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر ایک ار ب75کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔راولپنڈی کا ایک پراجیکٹ ہوسکتا ہے کہ لاہور کے چار پراجیکٹ کے برابر ہو۔

سید محسن رضا نقوی نے یہ باتیں راولپنڈی میں اپنے بنوائے ہوئے بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کیلئے 6بڑے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اہم کردار ادا کیا۔ بزنس فیسلیٹیشن سینٹر ز کے قیام کیلئے 6بڑے چیمبرز سے تجاویز اورسفارشات طلب کیں،  چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹریزکی تجاویز اورسفارشات کے مطابق بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی و زیر صنعت،ان کی ٹیم اورپنڈی انتظامیہ بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کے کریڈٹ کی مستحق ہے۔

راولپنڈی کے دو میگا پروجیکٹ
راولپنڈی مین اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران ہونے والے پروجیکٹس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ  39کلو میٹرطویل راولپنڈی رنگ روڈ اور مال روڈ میگا پراجیکٹ ہیں۔

راولپنڈی جم خانہ کلب کی عمارت

محسن نقوی نے کہا کہ  راولپنڈی جم خانہ کلب کا افتتاح کردیا ہے،اس کی عمارت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔  اچھی ضلعی انتظامیہ راولپنڈی اورراولپنڈی والوں کی خوش قسمتی ہے۔

راولپنڈی میٹر وسٹیشن کھول رہے ہیں

محسن نقوی نے بتایا کہ راولپنڈی کے بند پڑے ہوئے میٹروسٹیشن کو مکمل کر کے کھولاجارہا ہے۔ اگر ایڈمنسٹر یٹر کوشش کرے تو کام ہوجاتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والی حکومت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرائے گی۔

ہولی فیملی ہسپتال نجی ہسپتالوں سے بہت بہتر ہو گیا

محسن نقوی نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب  میں موجود کاروباری برادری کے افراد سے کہا کہ وہ چنددن بعدہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کریں اب یہ ہسپتال کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے بہتر ہوگا۔ کچھ عرصہ پہلے تک سرکاری ہسپتال کا پرائیویٹ ہسپتال سے موازنہ تک ممکن نہیں تھا۔

شہری ہسپتالوں کی اونر شپ لیں

محسن نقوی نے کہا کہ اہل راولپنڈی اپنے ہسپتالوں کی اونر شپ لیں تو ہسپتال20،30سال مزید چل سکتے ہیں۔