شام،امریکی فوج نے آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ کو مار ڈالا

Daesh Leader
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن   نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے موجودہ سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ایک آپریشن کے دوران شمال مغربی شام میں ہلاک کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ رات میری ہدایت پر امریکی فورسز شمال مغربی شام میں امریکی عوام اور اتحادیوں کی حفاظت اور دنیا کو ایک محفوظ جگہ بنانے کے لیے ایک کامیاب آپریشن کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔
واضح رہے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی، جن کا اصلی نام المولا یا حاجی عبداللہ بتایا جاتا ہے، 2019 میں داعش کے پہلے سربراہ ابو بکر البغدادی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیم کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔
دوسری طرف ذرائع کا یۃ بھی کہنا ہے کہ  ابوابراہیم  نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خود کو اپنے خاندان سمیت اڑا لیا تھا۔