لاہور میں کب تک بارش؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Lahore Weather
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

شمع، اچھرہ، رحمان پورہ، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، ایم ایم عالم روڈ، ہربنس پورہ، مغل پورہ، شالیمار، دھرم پورہ، گڑھی شاہو میں شہری بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ چونگی امر سدھو، نشتر لکشمی چوک، مال روڈ، کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، لاہور ایئر پورٹ، شاہدرہ، بتی چوک، بند روڈ اور یتم خانہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ 

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا۔ شہرمیں5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ ہوامیں نمی کا تناسب 94 فیصد ہوگا۔ شہرکاموسم سرداورخشک رہےگا۔