کینال روڈ پر خوفناک حادثہ،گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

کینال روڈ پر خوفناک حادثہ،گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ، یکے بعد دیگرے 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا،گاڑیوں کونقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پرٹریفک حادثہ میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے بعد جیل روڈ سے ایف سی کالج انڈرپاس تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں، حادثے کے بعد سکیورٹی اہلکار اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ یکے بعد دیگرے گاڑیوں کے تصادم سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، حادثے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer