ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی ویزپرچالان کانیا طریقہ رائج کرنے کا فیصلہ

ہائی ویزپرچالان کانیا طریقہ رائج کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نےہائی ویزپرموٹروے کی طرزپرچالان کرنے کا فیصلہ کیا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے سمری دوبارہ محکمہ داخلہ کو بھجوادی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نےہائی ویزپرموٹروے کی طرزپرچالان کرنے کا فیصلہ کرلیا،سپیڈ چیک کرنے والے کیمرے اور سپیڈ گنز خرید کر موقع پر چالان اور جرمانہ ہوگا، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن(ر) ظفر اقبال کا کہناتھا کہ شہریوں کی شہولت کے لئے نیا سسٹم متعارف کروارہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پہلے چالان ہونے پر شہریوں کو دوردراز کے علاقوں میں جانا پڑتا تھا، نئے سسٹم کے تحت حادثات میں کمی آئے گی، موٹروے کی طرز پر گاڑیوں کی ای چالاننگ کی جائے گی اور رقم ادھر ہی وصول کی جائے گی،تاکہ کرپشن کا سدباب ہو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer