ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

 شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیصل آباد پولیس نے ماموں کانجن کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فوری طور پر ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ماموں کانجن میں ایک خاتون نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر کی زبان کاٹ کر اسے زخمی کر دیا تھا۔

جس پر زخمی شوہر کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، پولیس نے اس واقعہ پر خاتون کے دیور کی درخواست پر شوہر کو زخمی کرنے کے الزام میں میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فوری طور پر خاتون کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سات ماہ قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی، شوہر لاہور میں محنت مزدوری کرتا ہے اور 15 روز بعد اپنے گھر واپس آیا تھا