وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ ہنجروال کی نئی عمارت کا افتتاح  کر دیا

Chief Minister Mohsin Naqvi, City42, Hinjarwal Police Station new building,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ ہنجروال کی نئی عمارت کا افتتاح  کر دیا۔ افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں 22 نئے تھانے بنائیں گے،سیف سٹی کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جلد پولیس کلچر کی حالت بھی بہتر نظر آئے گی۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی تھانہ ہنجروال کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے پہنچے ،افتتاحی تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شرکت کی،ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی اور  ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا بھی شریک ہوئے، ان کے علاوہ چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز، ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زونیر چیمہ، دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانے کی نئی عمارت کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا، محسن نقوی نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی،اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات عامر میر ،مشیر کھیل وہاب ریاض بھی موقع پر موجود تھے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں 22 نئے تھانے بنائیں گے،سیف سٹی کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جلد پولیس کلچر کی حالت بھی بہتر نظر آئے گی۔

  محسن نقوی نے کہاکہ تمام اضلاع کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے خریدیں گے ،شہروں میں سیف سٹی منصوبے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ،لاہور میں آج یومیہ 24 ہزار لائسنس بن رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ  پنجاب میں آج 47 ہزار یومیہ لائسنس بن رہے ہیں ، پولیس کے پاس پٹرولنگ کے لیے بہت پیسے ہیں ۔

 ان کا کہناتھا کہ لاہور میں آج سے پہلےیومیہ 250 لائسنس بنتے تھے ،لاہور میں ون فائیو کی کالز آنے میں کمی واقع ہوئی ہے ، تھانوں اور پولیس کلچر بہتر ہوتا نظر آئے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ امید ہے جو بھی نیا وزیراعلی آئے گا مجھ سے بہتر کام کرے گا، پولیس کے بارے میں جو تاثر تھا اس میں اٹھارہ بیس کا فرق آیا ہے ، کچے کے علاقے کیلئے علیحدہ پیکج بنایا گیا ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ والدین فیصلہ کر لیں بچوں کو تھانوں میں بند کرانا ہے یا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہے،بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوائیں،لاہور میں 90 فیصد لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھے،ڈھائی لاکھ چنگچی رکشے رجسٹرڈ نہیں ہے ، محسن نقوی نے کہاکہ رکشوں کو نیٹ ورک میں لانے کے لیے آپریشن کرنا پڑے گا ، لیکن کسی کا روز گار تباہ نہیں کریں گے ، تمام آپشن سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے ۔