اسٹیٹ بینک نے ایک ارب کے ’’ڈالر بانڈز‘‘ کی ادائیگی کر دی

اسٹیٹ بینک نے ایک ارب کے ’’ڈالر بانڈز‘‘ کی ادائیگی کر دی
کیپشن: State Bank Of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک ارب کے ڈالر بانڈز کیلئے ادائیگی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگی سٹی گروپ کو کی گئی ہے جو یہ رقم آگے قرض دہندگان کو دے گا، صکوک ڈالر بانڈز پر ادائیگی کی ڈیڈ لائن 5 دسمبر تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میچورٹی سے تین دن پہلے ہی ادائیگی کردی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فی الحال دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے تاہم ملک کے طویل مدتی بانڈز دباؤ کا شکار ہیں اور آئندہ کی ادائگیوں سے متعلق پریشانی برقرار ہے۔