ہسپتالوں میں خواتین سمیت41 افراد کی لاشوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی

Unknown dead bodies in dead Houses
کیپشن: dead bodies
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)شہر کے سرکاری مردہ خانوں میں 41 نامعلوم افراد کی لاشیں موجود ، پولیس تاحال شناخت مکمل کر سکی اور نہ ہی پوسٹمارٹم ہو سکا ، نامعلوم لاشوں کی تعداد زیادہ ہونے کے بارے مردہ خانے کی انتظامیہ کو دشواری کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے نامعلوم افراد کی لاشیں مردہ خانوں میں لائی گئیں۔سب سے زیادہ میو ہسپتال کے مردہ خانے میں نامعلوم افراد کی لاشیں موجود ہیں۔میو ہسپتال مردہ خانے میں 29 نامعلوم افراد کی لاشیں لائی گئیں۔ دو نامعلوم خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں 8 اور جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں 2 نامعلوم افراد کی لاشیں موجود ۔۔پولیس تاحال شناخت مکمل کر سکی اور نہ ہی پوسٹمارٹم مکمل ہو سکا ۔نامعلوم افراد کی لاشوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مردہ خانے کی انتظامیہ کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی لاشوں کے فنگر پرنٹس نادرا بھجوائے گیے ہیں ۔ فنگر پرنٹس کی رپوٹ آنے پر شناخت مکمل ہو سکے گی ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer