ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔

ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر کے ذریعے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع دی۔گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 59 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی۔


ٹک ٹاک ویڈیو میں ملالہ یوسفزئی کا اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میری عمر 23 سال ہے اور میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں سماجی کارکن ہوں ،آپ میں سے کئی لوگ مجھے میری اقوام متحدہ کی تقریر، نوبیل تقریر یا پھر میری کتاب آئی ایم ملالہ کو پڑھنے سے جانتے ہیں جب کہ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہیں جانتے جن کے لیے میں اپنا مختصراًتعارف کروارہی ہوں ۔

59سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی نے اپنی تعلیم، تحریر کردہ کتابوں، پسندیدہ مشغلوں ، تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں سمیت ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے سے متعلق گفتگو کی۔
 

کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی اپیل بھی کی، ٹک ٹاک پر ملالہ یوسف زئی کا آفیشل اکاؤنٹ ملالہ فنڈ کے نام سے ہے۔ ملالہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اگرچہ فولورز کی تعداد فی الحال کم ہے لیکن اس کے برعکس تقریباً 80 ہزار صارفین کی جانب سے ملالہ کی ویڈیو کو لائیک کیا جاچکا ہے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer