معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور قتل

معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام :پیسوں پر معمولی جھگڑا رکشہ ڈرائیور کی جان لے گیا۔ گجر پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر مالک نے رکشہ ڈرائیور کو گولیاں ماردیں۔
 
گجرپورہ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ثاقب عرف نونی کے نام سے ہوئی، ثاقب ارشد عالم کا لوڈر رکشہ چلاتا تھا۔ کرایہ ادا نہ کرنے پرجھگڑا ہوگیا ،ارشد نے اپنے سکیورٹی گارڈ سے گن لے کر ثاقب کو گولیاں مار کر قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا، جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب غالب مارکیٹ میں پستول کیساتھ لاپرواہی، اچانک گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد خان پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنےسے زخمی ہوا، جس کو فوری طور پر ہسپتال متنقل کر دیا گیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی محمد خان کے اہلخانہ کسی قسم کی کارروائی نہیں کرانا چاہتے، زخمی کا سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 یاد رہے  گجر پورہ کے علاقے میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں, تھانہ گجر پورہ کی حدود بیگم پورہ میں چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کا  کپڑا لے اڑے ۔بیگم پورہ کے علاقے میں کپڑے کی دکان میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ڈھائی لاکھ مالیت کا کپڑا چرا لیا،  متاثرہ دکاندار رحیم گل کا کہنا تھا کہ درخواست دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر کوئی عملی کارروائی نہیں ہورہی۔

جنوبی چھاونی کے علاقے آئیرپورٹ روڑ پر واقع پلازہ میں موجود بک شاپ اور میڈیکل سٹور میں ایک چور نے وارداتیں کیں، وارداتوں کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پہلے بک شاپ کا دروازہ توڑ کر داخل ہوا اور کیش باکس پر ہاتھ صاف کرتا رہا

Azhar Thiraj

Senior Content Writer