ن لیگ کا اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے قبل شہر بھر میں تقریبات کا اعلان

ن لیگ کا اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے قبل شہر بھر میں تقریبات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (علی اکبر) مسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین کےافتتاح سے قبل شہر بھر میں تقریبات منانےکا اعلان کر دیا۔ جنرل سیکرٹری لاہورخواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس اورنج لائن ٹرین کےافتتاح کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔
مسلم لیگ ن لاہورکی تنظیم کا اہم اجلاس جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہوا، جس کے بعد پریس کانفرنس خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےہمیشہ اورنج لائن ٹرین کو ہدف تنقید بنایا اور منصوبے کو رکوانےکے لیےمختلف سازشیں اورحیلے بہانے کیےگئے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ مسلم لیگ ن کا ہے، جس کا کریڈٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو جاتا ہے، ن لیگ سرکاری افتتاح سےایک ہفتہ قبل مختلف تقریبات کا انعقاد کرے گی جس کا مقصد عوام کو یاد کرانا ہے کہ یہ منصوبہ ن لیگ کا ہے۔
ن لیگی رہنماوں نےانتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر انھوں نے تقریبات کو رکوانے کی کوشش کی تو عدالت سےرجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہر اشتیاق،عمران گورائیہ،سید توصیف شاہ،ماجد ظہور،چوہدری باقر،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید،عبدالمجید چن،وقاض قریشی،چودھری شہباز،شہزاد خان اورمیاں طارق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer