سید نعمان شاہ : مانسہرہ میں بالاکوٹ کے علاقے میں پہاڑ سے پتھر گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی ہو گئیں۔
مانسہرہ میں بالاکوٹ کے علاقے کھولیاں کے مقام پر پہاڑ سے پتھر گرنے سے سیاحوں کی گاڑی پتھروں کی زد میں آ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور2 خواتین سیاح زخمی ہو گئیں،سیاح ناران سے واپس قلندر آباد جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔