سٹی 42 : لاہور میں “سائلنس/نو ہارن زونز” پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسپتالوں، تعلیمی اداروں، عدالتی کمپلیکس اور رہائشی علاقوں میں ہارن بجانے پر پابندی مزید مؤثر بنائی جائےگی۔ ماحولیاتی آلودگی اور شور کم کرنے کے لیے نو ہارن زونز کی ازسرِ نو نشاندہی کی جائے گی۔ا سکے علاوہ ٹیپا کو شہر بھر میں معیاری “نو ہارن زون” سائن بورڈز نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
شہریوں کے تحفظِ صحت کے لیے شور کی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم پورٹل پر موصول شکایت کے بعد نو ہارن زونز پر کارروائی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہورعبدالرحیم شیرازی نے ڈپٹی کمشنر سے نو ہارن زونز کی تازہ فہرست مانگ لی۔