ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم،  گاڑیوں کی لمبی قطاریں

لاہور میں بارش کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم،  گاڑیوں کی لمبی قطاریں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:شہر میں ہونے والی بارش کے بعد ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا، جس کے باعث متعدد اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔ ٹریفک وارڈنز کی موجودگی کے باوجود کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی معمول پر نہ آ سکی۔

بارش کے باعث جوہر ٹاؤن، برکی روڈ، بادامی باغ، اقبال ٹاؤن اور چوبرجی چوک میں ٹریفک کی رفتار انتہائی سست رہی، جبکہ انارکلی، مزنگ، مال روڈ، ایبٹ روڈ اور ایمپرس روڈ پر بھی شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

اسی طرح نکلسن روڈ، میکلوڈ روڈ، سرکلر روڈ، بیگم کوٹ، گلبرگ اور جیل روڈ پر بھی گاڑیوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جس سے شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔