ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار آج غزہ کیلئےامداد بھیجنے کی تقریب میں شرکت کرینگے

اسحاق ڈار آج غزہ کیلئےامداد بھیجنے کی تقریب میں شرکت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انورعباس :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج غزہ کے لیے امداد بھیجنے کی تقریب میں شرکت کرینگے۔
 سفارتی ذرائع  کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارائیرپورٹ پر  پاکستان کی پہلی امدادی پرواز کو رخصت کریں گے،غزہ امدادی سامان بھیجنے کی تقریب شام 5 بجے منعقد ہو گی۔
 سفارتی ذرائع کے مطابق پہلی پرواز میں 65 ٹن ڈبہ بند کھانا، 20 ٹن خشک/بچوں کا دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات بھجوائی جا رہی ہیں۔
 سفارتی ذرائع کے مطابق آج  کی پرواز کے ساتھ پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی انسانی امداد کی کل17 کھیپیں ہو جائیں گی،اس امدادی پرواز میں کل 1,815 ٹن امدادی سامان ہوگا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں این ڈی ایم اے،الخدمت فاؤنڈیشن اور فلسطین سفارت خانے کے حکام بھی شریک ہونگے۔