لیسکو کی جانب سے صارفین کی شکایات اور مسائل سننے کیلئےکھلی کچہری

لیسکو کی جانب سے صارفین کی شکایات اور مسائل سننے کیلئےکھلی کچہری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکو کی جانب سے صارفین کی شکایات اور مسائل سننے کیلئے اسلامیہ پارک میں کھلی کچہری لگائی گئی، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان نے کہا ہے کہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
 کھلی کچہری میں سینٹرل سرکل کے صارفین نے شکایات درج کروائیں۔  اس موقع پر صارفین نے اوور بلنگ ،اوور لوڈڈ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جلنے سے گھنٹوں بجلی بندش کی شکایات کیں جبکہ صارفین نے خراب میٹرز تبدیل نہ ہونے اور نیو کنکشنز میں تاخیر کی شکایات کا بھی اندراج کروایا۔ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان نے صارفین کی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

کھلی کچہری میں لیسکو چیف شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز لیسکو رائے اصغر ،ایس ای سینٹرل سرکل چودھری رشید، ایکسیئن سمن آباد فیاض تالپور سمیت سرکل کے ایس ڈی اوز اور لیگی رہنما میاں طارق، چودھری باقر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن پر کھلی کچہریوں لگائی جا رہی ہیں.