شہر سے4لڑ کیاں لاپتہ،سی سی پی او سےرپورٹ طلب

 شہر سے4لڑ کیاں لاپتہ،سی سی پی او سےرپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہنجروال کے علاقےسے4لڑ کیوں  کےاسرار طور پر لاپتہ  ہونے کا واقعہ،پولیس نے اہلخانہ کی درخواست پراغواء کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ آئی جی پنجاب نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ 
 تفصیلات کے مطابق   ہنجروال پولیس  کا کہنا ہے کہ شہری عرفان کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ پڑوسی اکرم کی بیٹی 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین میں سفر کی نیت سے گھر سے نکلیں، جو دو روز گزرنے کے بعدبھی گھر نہ لوٹیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کا جلد سراغ لگانے کا بھی حکم دیا ہے ۔

بچیوں کی گمشدگی پر اعلیٰ حکام نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچیوں کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔