اورنج لائن ٹرین منصوبے کا ایک اور سنگ میل عبور

اورنج لائن ٹرین منصوبے کا ایک اور سنگ میل عبور
کیپشن: City42 - Orange Line Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا ایک اور سنگ میل عبور، ایک اعشاریہ سات کلومیٹر انڈر گراؤنڈ سیکشن کی کھدائی مکمل جبکہ بیرل کو کلیئر کر دیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا انڈر گراؤنڈ سیکشن تھرو کردیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر نے بیرل ون، ٹو، تھری، سنٹرل اسٹیشن سے سو فیصد کھدائی اور مٹی نکالنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔آئندہ ماہ ایک اعشاریہ سات کلومیٹر انڈر گراؤنڈ پر پٹری بچھانے کا کام شروع ہونا متوقع ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔تحریک انصاف کیلئے پنجاب میں حکومت بنانا بڑا امتحان بن گیا

ذرائع کے مطابق سنٹرل اسٹیشن پر ٹریک تعمیر کرنے کا کام 20 اگست سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اورنج لائن کا انڈر گراؤنڈ سیکشن ای اینڈ ایم کے لئے 20 اگست چینی ماہرین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer