ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستا پیٹرول ریلیف، رجسٹریشن طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں

سستا پیٹرول ریلیف، رجسٹریشن طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے ایک خصوصی ریلیف پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا اور ایندھن تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

حکومتی منصوبے کے مطابق “موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی ریلیف پیکیج 2026” کے تحت مستحق افراد کو فی لیٹر 100 روپے تک رعایت دی جائے گی۔ ہر رجسٹرڈ صارف کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر تک سبسڈی والا پیٹرول فراہم کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک ماہانہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

اہلیت کے لیے چند اہم شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے، موٹر سائیکل اس کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو اور اس کی نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ اور موبائل سم بھی ایک ہی فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیج کر تصدیقی کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 مزید برآں، جلد ہی ایک خصوصی موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے کیو آر کوڈ سسٹم کے تحت ملک بھر کے ہزاروں منتخب پیٹرول پمپس سے سبسڈی والا پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ہی رجسٹریشن کریں اور کسی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔ کسی بھی رہنمائی یا شکایت کے لیے ٹول فری نمبر 0800-03000 فراہم کیا گیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں۔