( ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری سے گندم کی کھڑی تیار فصلیں تباہ ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقوں سکہ دف ،باغ دف ،تمبیلی ،شاہجہ کچڑ ،ماکوڑی،ملک زئی اوریانی سمیت مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی،ژالہ باری سے ضلع میں سینکڑوں ایکڑ پر محیط گندم کی کھڑی تیار فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
فصلیں تباہ ہونے سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا اورسال بھر کی کمائی اور محنت رائیگاں چلی گئی،کاشتکاروں نے محکمہ پی ڈی ایم اے، صوبائی وضلعی انتظامیہ سے ریلیف کی اپیل کی ہے، بارش سے ضلع کے مختلف نشینی علاقے زیر آب آگئے۔