ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدارکی وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف سے الوداعی ملاقات

عثمان بزدارکی وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف سے الوداعی ملاقات
کیپشن: Buzdar Meting Punjab House Staff
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارکی وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف سے الوداعی ملاقات  ہوئی ہےجس میں انہوں نےوزیراعلیٰ آفس کے سٹاف کی خدمات کو سراہا ۔عثمان بزدار نےسٹاف ممبر کےپاس جا کر مصافحہ کیا ،شکریہ ا دا کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محبتوں کو فراموش نہیں کرسکتا،وزیراعلیٰ آفس سے خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں سٹاف نے دن رات کام کیا ،ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کیں۔

اس موقع پر سٹاف ممبرزنے عثمان بزدار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے مستقبل کیلئے دعاگو ہیں،آپ نے ہمیشہ محبت اور بہت احترام دیا۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورسیکرٹری کوآرڈینیشن بھی موقع پر موجود تھے۔