حکومت پنجاب ڈیلی ویجزاورکنٹریکٹ ملازمین کیلئے کوئی پالیسی مرتب نہ کر سکی

حکومت پنجاب ڈیلی ویجزاورکنٹریکٹ ملازمین کیلئے کوئی پالیسی مرتب نہ کر سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:  حکومت پنجاب ڈیلی ویجزاورکنٹریکٹ ملازمین کیلئے کوئی پالیسی مرتب نہ کر سکی، محکمہ لیبر پنجاب نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ  کیلئےصرف رجسٹرڈ فیکٹری ورکرزکا ریکارڈ تیارکرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےپھیلاؤ کے پیش نظرڈیلی ویجزسمیت دیگر کنٹریکٹ ملازمین کیلئےتاحال کوئی پالیسی مرتب نہیں کی جاسکی، ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کےپھیلاؤ کی وجہ سے ہوٹل،گارمنٹس اور دیگر انڈسٹریزکےلاکھوں کنٹریکٹ ملازمین پریشانی کا شکارہیں۔

متعدد سیکٹرزمیں ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کےبغیر ہی چھٹیوں پربھجوا دیا گیا، واضح رہے کہ چیف کمشنراسلام آباد کورونا کےدوران اسلام آباد میں کام کرنےوالے ورکرزکی تنخواہیں بطور پیڈ لیوزکی ادائیگی کےاحکامات دے چکے ہیں۔

لیبر قوانین کے تحت حکومت سندھ نے بھی کنٹریکٹ و ڈیلی ویجزورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مراسلہ جاری کیامگر حکومت پنجاب اس ضمن میں تاحال خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق طبقہ کیلئے  انصاف امداد پروگرام شروع کیا گیا، شہریوں کو اپنی رجسٹریشن کے لیے  انصاف ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور8070 پر اپنے کوائف میسج کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد انہیں بذریعہ موبائل کیش 4000 روپے ماہانہ مالی  امداد فراہم کی جائےگی۔

پنجاب حکومت  نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو مالی امداد کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، اپنے کوائف میسج کرنے والوں کو جواب میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی جانے لگی۔

ذرائع کے مطابق تین دن میں دس لاکھ لوگوں نے انصاف ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے 90 لاکھ فارم جمع کرائے ہیں، جبکہ 5 لاکھ 14 ہزار افراد نے اپنے کوائف میسج کیےہیں، لیکن میسج بھیجنے والوں کو جواب میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی جا رہی ہے، مگر ابھی تک کسی بھی ضلعی دفتر میں کوئی رجسٹریشن کاؤنٹر نہیں بنایا گیا اور نہ ہی لوگوں کو اس حوالے سے کوئی معلومات دی جا رہی ہیں کہ وہ رجسٹریشن کہاں اور کیسے کرا سکتےہیں، جس کے باعث لاکھوں لوگ پریشانی کا شکارہیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer