مومنہ مستحسن کا کوروناسے نوجوانوں کے جانی نقصان پر تشویش کااظہار

مومنہ مستحسن کا کوروناسے نوجوانوں کے جانی نقصان پر تشویش کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کورونا وباءسے نوجوان نسل کے متاثرہونے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مہلک کورونا وائرس سے نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں، اور دنیا بھر میں نوجوان بھی اس کا تیزی شکار ہورہے ہیں۔ اس موقع پر غلط اطلاعات کافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ کراچی کی مصروف اور رنگین زندگی جلد بحال ہو ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ ہمیں شہر قائد کراچی کی گلیوں کی ہلچل اور مصروفیت بھری زندگی ایک بار پھر دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ سب جلدی سے گزر جائے تاکہ ہم کراچی کی سڑکوں پر دوبارہ پوز بنا کر تصویریں لے سکیں۔ 25 سالہ ہاجرہ یامین پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، ہاجرہ فلم پنکی میم صاب اور مان جاں نا میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں معروف ڈرامے عہد وفا میں بھی وہ جاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی

Shazia Bashir

Content Writer