سٹی42: منگل کی رات ایک اور خوفناک زلزلے سے گھروں کے در و دیوار ہل گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ آج ایک دن میں تیسرا زلزلہ ہے۔
اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے سوات کے تمام قصبوں اور گاؤں کے ساتھ دوسرے کئی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے
بعد میں اسلام آباد کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ منگل کی شب آنے والے تیسرے زلزلے کی ریختر سکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ۔
اس تیسرے زلزلے کا مرکز زمین کے اندر دوسرے زلزلہ کے مرکز سے بھی نیچے پایا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ تیسرا زلزلہ زمین میں 236 کلو میٹر گہرائی میں ٹیکٹونک پلیٹوں کی ہلچل کی وجہ سے آیا ہے۔
گزشتہ دو زلزلوں کی طرح اس زلزلے کا مرکز بھی کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
دو دن پہلے افغانستان کے پاکستانی سرحد سے ساٹھ کلومیتر دور شہر جلال آباد اور قریبی دیہات میں شدید زلزلے سے بے پناہ جانی نقصان ہوا اور پندرہ سو سے زیادہ انسان موت کے منہ میں چلے گئے۔