ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پاکستان میں دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

Earthquake, Hindukash range earthquake, city42, Islamabad earthquake

سٹی42:  پاکستان میں آج دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔ 

زلزلے کے جھٹکے منگل کی رات سوات اور گردونواح میں محسوس کئے گئے ہیں۔ 

 آج دن مین دوسری مرتبہ آنے والے زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اب تک اس زلزلہ سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

آج شام آنے والے زلزلے کی زمین میں گہرائی صرف  22 کلومیتر تھی اور اس کی شدت  5.4 تھی۔ دوسری مرتبہ آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی  غیر معمولی طور پر 142 کلومیٹر  ریکارڈ کی گئی ہے۔

 شام کو آنے والے زلزلے کی طرح رات کو آنے والے زلزلے کا مرکز بھی  کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلہ میں ہے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد نے بتایا کہ یہ زلزلے دو دن پہلے افغانستان میں آنے والے بڑے زلزلے کے آفٹر شاک ہی ہیں۔