سٹی 42: کوئٹہ میں سریاب شاہوانی اسٹڈیم کے باہر سیاسی جماعت کے جلسے کے دوران بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں کئی افراد شہید ہو جانے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان نے بتایا کہ سریاب روڈ کے بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال لایا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت بی این پی مینگل کا جلسہ ہو رہا تھا ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ڈاکٹروں پیرامیڈیکس اور دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کے وقت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سردار اختر مینگل اور دیگر پارٹیوں کے رہنماء موجود تھے
دھماکے میں نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد محمد شہی کے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ، گارڈز محفوظ رہے۔ دوسری گاڑی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے،میر کبیر محفوط جبکہ ایک گن مین زخمی ہیں۔