پاکستان بھارت میچ؛ شاہین آفریدی شہرت کی ناقابل تصور بلندی پر پہنچ گیا

Shaheen Afridi on social media, historical compliments for shaheen afridi, Social media, x. City42, India vs Pakistan, Asia Cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور بھارت کے درمیان  سری لنکا میں  ادھورے معرکہ نے شاہین آفریدی کو مقبولیت اور شہرت کی نئی بلندی پر پہنچا دیا۔

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں بارش کے باعث پاکستان اور  بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تاہم قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر  نہ صرف بھارتی بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھادی بلکہ کرکٹ کے مداحوں کے دلوں پر بھی فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔

  شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر  بھارت کے 4 مایہ ناز  کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، انہوں روہت شرما، ویرات کوہلی،ہردک پانڈیا اور جدیجا کی قیمتی وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر ڈھیر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

شاہین آفریدی نے  بھارت کے اوپنر روہت شرما کو 11 رنز کے انفرادی سکور پر پویلین کی راہ دکھائی تو صرف سٹیڈیم ہی نہیں بھورت کے گھروں اور گلی کوچوں میں بھی سناٹا چھا گیا جبکہ پاکستان کے شہروں اورر دیہاتوں مین لوگ دیوانہ وار ناچنے لگے۔

شاہین کی شاندار ابتدا نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو اس قدر جذباتی کیا کہ انہوں نے فوراً اپنے ٹویٹر سے ٹویٹ پوسٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں صرف " شاہین" لکھا تھا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف کے اس بے ساختہ اظہار محبت کو شائقین نے بے پناہ پسند کیا، ان کی پوسٹ کو بہت کم وقت مین 17 لاکھ افراد نے دیکھا،  18300 نے لائیک کیا اور  ہزاروں نے ری پوسٹ اور کوٹ کر کے پوسٹ کیا۔ 

شبمن گل کو حارث رؤف نے 10 کے انفرادی سکور پر واپس بھیجا جبکہ اس کے بعد  آنے والے بھارت کے لیجنڈری بیٹسمین ویرات کوہلی کو صرف چار کے انفرادی مجموعہ پر شاہین آفریدی نے  بولڈ کر دیا۔ کوہلی کو آوٹ کر کے شاہین آفریدی نے درحقیقت بھارتی ٹیم کی کمر ہی توڑ دی تھی،  جب ایشان  کشن اور ہریدک پانڈیا سخت جدوجہد کر کے بھارت کی ٹیم کو مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں لانے میں کامیاب ہوئے تو  شاہین نے ایک مرتبہ پھر شاہین بن کر وار کیا اور ہریدک پانڈیا کو 87 کے انفرادی سکور پر آوٹ کر کے روایتی حریف کی رہی سہی امید  بھی خاک میں ملا دی۔ بیچارے پانڈیا کے پویلین لوٹتے وقت ان کےچہرے پر سینچری کرنے اور بھارت کو محفوظ زون تک لے جانے میں ناکامی کا کرب نمایاں تھا۔

شاہین نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ بھارتی بیٹنگ لائن کے آخری بڑے ستون رویندر جدیجا کو بھی صرف 14 کے سکور پر شکار کر لیا۔ سٹار بلے بازوں کو شاہین کے پنجہ کا نشانہ بنتے دیکھ کر پاکستان کے دوسرے سٹار باولروں نے بھی اسی شدت سے حملے کئے اور  حارث رؤف نے شریاس لائر، ایشان کشن کو ٹھکانے لگایا، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادو اور جسپریت بومرا کو نسیم شاہ نے پویلین پہنچایا۔

شاہین نے دس اووروں میں سے دو میڈن کئے، ان کو صرف 35 رنز پڑے جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 50۔3 رہا۔ نسیم شاہ کو 36 رنز اور حارث رؤف کو  58 رنز کے عوض تین تین وکٹیں ملیں۔

پاکستان بھارت میچ میں شاہین نے ایک اور اعزاز  بھی حاصل کیا، وہ پہلے بولر ہیں جس نےون ڈے میچ کی ایک اننگز میں روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں کو آؤٹ کیا۔ یہ دونوں بیٹسمین اب تک اتفاق سے کسی ایک باولر کا شکار نہیں بن پائے تھے۔

 پاکستان کے ان تین شاہین باولروں کو  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شاندار کومپلیمینٹ  ان الفاظ میں ملا کہ دس کی دس وکٹیں تینوں میں بٹ گئیں۔ پاکستان کی پیس ٹرایو  کینڈی میں پرفارمنس کے عروج پر تھی۔ 

شاہین آفریدی کو ایک شاندار پروفیشنل کمپلیمنٹ ساوتھ افریقہ کے لیجنڈ بیٹسمین ابراہام بینجمن ڈی ویلیس نے دیا۔ انہوں نے ایک مین اپنی پوسٹ میں لکھا،ہم اس میچ سے پہلے شاہین آفریدی کی تال کی کمی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ میرا اندازہ ہے کہ اس کے ساتھ بالکل کچھ بھی غلط نہیں ہے???? جیسا کہ میں نے ذکر کیا، وہ شاید بڑے لمحے کے لیے اپنی (انرجی کی)بہترین بچت کر رہا تھا۔ بھارت کے لیے بڑا کام سامنے ہے۔ تاہم دفاع کرنا ناممکن نہیں۔

شاہین، نسیم اور حارث نے انڈیا کی بیٹنگ لائن کو برباد کر کے پاکستان کی جیت یقینی بنا دی تھی لیکن بارش نے پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہونے دی اور انڈیا کو المناک شکست سے بچا دیا۔
دوسری طرف پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شائقین نے سوشل میڈیا پر شاہین کی تعریفوں پر مبنی پوسٹوں اور میمز کی بھی بارش  کر ڈالی۔  پاکستانی شائقین نے  ایکس میں ناصر حسین کے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں تاریخی کمپلیمنٹ"وہ اس کو نہیں  کھیل سکتے" They Cannot Play Him  ہیش ٹیگ بنا دیا اور اس میں شاہین آفریدی کے لئے کمپلیمنیٹس کے انبار لگا دیئے۔2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جب شاہین نے ابتدا ہی میں پہلے روہت اور پھر کے ایل راہول کو  آؤٹ کیا تھا تو اس وقت کمنٹری کرنے والے انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے یہ جملہ کہا تھا۔

اس وقت 24 اکتوبر 2021 کو کے ایل راہول کی وکٹ گرانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے انسٹا گرام میں شاہین کے وکٹ گرانے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس پر کیپشن دیا تھا، " شاہین آن فائر"

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس ہیش ٹیگ میں سادہ جملہ لکھا دے کین ناٹ پلے ھِم!

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کےکھیلوں پر مشیر سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اس ٹرینڈ میں  تینوں فاسٹ بولرز کی تصویر شیئرکرتے ہوئے انہیں دنیا کی بہترین پیس بیٹری قرار دیا اور لکھا, "وہ انہیں نہیں کھیل سکتے۔"

ایک پرستار نےشاہین کے ہاتھوں روہت شرما کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا، "وہ اسے نہیں کھیل سکتے"۔

ایک پاکستانی نے انڈین سوشل میڈیا سٹارز کے پاکستان انڈیا میچ دیکھتے ہوئے پیزا کھانے کے دوران  شاہین کو کپتان روہت شرما کی وکٹ پر جھپٹتے دیکھ کر پیزا کھانا بھول جانے کی ویڈیو کلپ دلچسپ تبصرے کے ساتھ پوسٹ کی۔

شاہین آفریدی کے لئے سوشل میڈیا مین جتنی پوسٹیں پاکستان سے کی گئیں، اتنی ہی تعریفیں بھارت سے کی جا رہی ہیں۔