(زین مدنی)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لاہور کے تمام نجی تھیٹر ہالز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تفصیلات کے مطابق احکامات پر عملدرآمد کے لئے سپیشل مانیٹرنگ ٹیم بنا دی گئی ہے جو تھیٹر کھولے گا اس کو سیل کر دیا جائے گا ۔ڈی سی لاہور نے این سی او سی کے احکامات کے مطابق نجی تھیٹر ہالز کو بند کرنے کی ڈائریکشن جاری کی اور شہر کے تمام چھ نجی تھیٹرز کو ڈراموں کی نمائش روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایک سپیشل ٹیم بھی بنا دی جو تھیٹر ہالز کو مانیٹر کرے گی ۔ الفلاح محفل تماثیل ناز باری اور شالیمار ۔ستارہ تھیٹرمیں اب ڈراموں کی نمائش تاحکم ثانی بند رہے گی۔