اوگرا کا ایل پی جی کی فروخت سے متعلق اہم فیصلہ

اوگرا کا ایل پی جی کی فروخت سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  اوگرا کا  ملک بھر میں ایل پی جی کی ساڑھے 12 لاکھ دکانوں کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ ، بغیر لائسنس کسی دوکاندار کو ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

 تفصیلات کے مطابق اوگرا  کی جانب سے  ملک بھر میں ایل پی جی کی ساڑھے 12 لاکھ دکانوں کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بغیر لائسنس کسی دکاندار کو ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس سے قبل  ملک بھر  میں ایل پی جی دکانیں بغیر لائسنس کے کام کررہی تھیں ۔ لاہور میں 6 ہزار دکانوں کو ایل پی جی کی فروخت کا لائسنس جاری کیا جائے گا  جس سے  غیر معیاری سلنڈر کی فروخت میں کمی  آئے گی ،اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دوکانوں کو لائسنس جاری کرنے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا آسان ہوگا، صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر  کا کہنا ہے کہ اوگر کا لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ انتہائی  خوش آئند ہے۔

دوسری جانب  اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔  11.8 کلو گرام ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 11.8 کلو گرام ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اگست میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2002 روپے 7 پیسے کا تھا۔