آزادکشمیر حکومت  کاسید علی گیلانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان

آزادکشمیر حکومت  کاسید علی گیلانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : آزادکشمیر حکومت  کا بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کےانتقال پر تین روزہ سوگ اور ایک دن کی تعطیل کااعلان۔ادھر بھارت کی غاصب حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی اوروادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق   بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے فوری بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارت کی غاصب حکومت نے وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق مقبوضہ وادی چنارمیں قابض بھارت کی درندہ صفت فوج نے سید علی گیلانی کے گھر کا نہ صرف محاصرہ کرلیا ہے،بھارت کی قابض افواج سید علی گیلانی مرحوم کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی پکڑ دھکڑ کے لیے چادو و چہار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چھاپے بھی مار رہی ہے۔ حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق سید علی گیلانی کو مزار شہدا سری نگر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

  آزادکشمیرحکومت نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ اور ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کاکہنا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہے گا ،آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔