موٹاپا کم کرنے کا منفرد طریقہ

موٹاپا کم کرنے کا منفرد طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کاکام ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ماہرین نے ایسے ہیڈ فونز ایجاد کر لیے ہیں جن کے ذریعے موٹاپے کے شکار لوگ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق یہ بنیادی طور پر ہیڈفونز نہیں بلکہ ایک ایسی ڈیوائس ہے جو ہیڈفونز کی طرح کانوں پر لگائی جاتی ہے۔ یہ ڈیوائس عصبی حصے ’ ویسٹی بیولر‘ (vestibular)کو الیکٹریکل سگنلز بھیجتی ہے۔ ویسٹی بیولر وہ اعصاب ہیں جو دماغ کے اس حصے سے منسلک ہوتے ہیں جو چربی ذخیرہ کرنے اور بھوک جیسے افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔ 

یہ ہیڈ فونز پہننے کے بعد اس ڈیوائس کے سگنلز کی بدولت آدمی کو بھوک کم لگے گی اور وہ خود کو ’سیر‘ محسوس کیا کرے گا۔ چنانچہ خوراک کم ہوجانے کے نتیجے میں خود بخود اس کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا۔یونیورسٹی کالج ڈبلن کی ماہر پروفیسر کیرل لی روکس کی زیرنگرانی اس ڈیوائس کے کلینیکل ٹرائیلز جاری ہیں جن میں 200سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں اور ابتدائی نتائج انتہائی شاندار سامنے آئے ہیں۔پروفیسر کیرل کا کہنا ہے کہ اگر حتمی نتائج بھی ایسے ہی حوصلہ افزاءرہے تو یہ ڈیوائس موٹاپے کے علاج میں ایک بڑا بریک تھرو ثابت ہو گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer