( زین مدنی ) کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی چیسٹ انفیکشن کے باعث طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
پاکستانی کامیڈی کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو چیسٹ انفیکشن اور شدید بخار کے باعث سرجی میڈ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج رکھا ہوا ہے۔ امان اللہ کے اہل خانہ نے ان کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔
امان اللہ خان دنیائے سٹیج کے واحد فنکار ہیں جو ہزاروں سٹیج ڈراموں میں منفرد سے منفرد کردار ادا کرچکے ہیں۔