ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار ، مزید 29 کیسز سامنے آگئے

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار ، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 29 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد سے ضلع بھرمیں اب تک ڈینگی کے 709 مریض کنفرم ہوچکے ہیں۔

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں اس وقت 61 مریض زیرِ علاج ہیں، تاہم راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی موت ریکاڈ نہیں ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی 1499 ٹیمیں روزانہ سرویلنس میں مصروف ہیں، 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی جاچکی ہے جس میں سے ایک لاکھ 64 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا مثبت آئے ہیں۔

علاوہ ازیں 14 لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ، 22 ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4330 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اسکے علاوہ 1834 عمارتیں سیل اور 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔

محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق ڈینگی کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، سی ،ڈھوک کھبہ، لکھن، نیو کٹاریاں سمیت سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک شامل ہیں۔