بیرون ملک بھیک مانگنے جانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار

بیرون ملک بھیک مانگنے جانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بیرون ملک  بھیک مانگنے کے لئے جانے والے شہریوں کی خیر نہیں ،ملتان نے بھکاری مافیا کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد کا کہنا ہے کہ 3دنوں میں 24 بھکاری اور 2 ایجنٹس کو پکڑا ہے ، یہ بھکاری بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے ، ملتان میں رواں سال باہر جانے والے بھکاریوں کے خلاف تیسرا مقدمہ درج ہو چکا ہے ، ان بھکاریوں کے ساری زندگی کے لئے پاسپورٹ بلیک لسٹ کروا چکے ہیں ۔

 بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے تمام ایجنٹس کا ڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں ، جو ٹریول ایجنسی بھکاریوں کو باہر بھیجے گی اسکا لائسنس منسوخ ہوگا قانونی کارروائی بھی ہوگی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان خالد انیس نے ائیرپورٹ اور ٹریول ایجنسیوں کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے،  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ٓائی اے کا کہنا تھا کہ دنیا میں پکڑے جانے والے بھکاریوں میں 90 فیصد پاکستانی ہیں، بھکاریوں کی بڑی تعداد جنوبی پنجاب سے باہر سفر کرتی ہے ، ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے بھکاری مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے رکھا ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer