شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کر دیا

 شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کر دیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اوکاڑہ کے علاقے بصیرپور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  28 سالہ نسرین بی بی اور اس کی 2 بیٹیوں 8 سالہ رضوانہ اور 6 سالہ تائبہ کی زہر خورانی سے ہلاکت کا واقعہ بصیرپورکےمحلہ احمد شاہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نسرین کا اپنےشوہر رمضان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے پہلے اپنی بیٹیوں رضوانہ اور تائبہ کو زہر دیا بعدازاں اس نے خود بھی زہر کھالیا،تینوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔