لاہور موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، دو دو چور مل کر وارداتیں کرنے لگے

City42, Motorbike theft
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں, شادباغ کے علاقے میں چور شہری نبیل کی موٹر سائیکل لے اڑے. سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

موٹر سائیکل چوری کی واردات آج دوپہر سوا 12 بجے وسن پورہ میں ایک گھر کے باہر ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات میں ملوث دو ملزمان گلی میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں۔ ایک ملزم شلوار قمیض، دوسرا پتلون شرٹ میں ملبوس تھا۔ واردات کے دوران ایک ملزم اطراف کی نگرانی کرتا نظر آتا ہے۔ دوسرا ملزم گلی میں گھڑی موٹر سائیکل کا ہینڈل لاک کھولتا ہے۔

ملزمان چند سیکنڈ کی واردات کے دوران موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ شاد باغ میں جمع کرا دی۔