ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے ترکی کو خبردار کر دیا

Turkey and America
کیپشن: Erdogan and Biden
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکہ نےترکی کو خبردار کیا ہےکہ روس سے مزید دفاعی سازو سامان خریدنے سے باز رہے۔ بصورت دیگر امریکہ اور ترکی کے تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھر ترکی کو روس سے دفاعی ساز و سامان خریدنے سے باز ر رہنے کی دھمکی دے دی۔ بائیڈن انتظامیہ نے اردوان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی روس سے مزید ہتھیار خریدے گا، تو واشنگٹن اور انقرہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہرسطح پر ترکی پر زور دیا ہے کہ ایس 400 میزائل سسٹم کو برقرار نہ رکھےاور مزید روسی فوجی ساز و سامان خریدنے سے بھی گریز کرے۔ وینڈی شرمین نے مزید کہا کہ اگر ترکی روس سےمزید ہتھیار خریدتا ہے تو واضح ہے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔
چند روز قبل ترک صدرنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں لڑاکا طیاروں اور آبدوزوں کی ممکنہ خریداری سمیت وسیع تر دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اس سے قبل امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ترک صدر نے روسی ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی دوسری کھیپ خریدنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی اپنے فیصلے خود کرے گا، کوئی بھی ترکی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا۔