ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی پورہ میں گھر کی چھت سے لاش برآمد

Dead body
کیپشن: Dead body
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) مالی پورہ میں گھر کی چھت سے 2 روز پرانی لاش برآمد، فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

شفیق آباد پولیس کے مطابق لاش مالی پورہ کے گھر کی چھت سے برآمد ہوئی ہے، جاں بحق شخص کی شناخت پچاس سالہ رضوان کے نام سے ہوئی ہے، رضوان اپنے بھائی کے ہمراہ گھر پر رہتا تھا، دونوں بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بول چال بند تھی، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردی، فرانزک ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے گئے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کی وجوہات پوسٹ مارٹم میں معلوم ہوں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer