مسلم لیگ (ن) نے 5 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا

مسلم لیگ (ن) نے 5 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (عمرا سلم) مسلم لیگ (ن ) نے وزیر اعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنیوالے ارکان کیخلاف بڑا فیصلہ سامنے آیاہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا، قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کیا، پارٹی سے نکالے جانیوالے ارکان پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں، ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے دستخط کے بعد عمل میں آئی۔

فیٹف ووٹنگ کے دوران نہ آنے والے پارٹی ارکان سینیٹ اورقومی اسمبلی راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔سینیٹ میں پارٹی ارکان کوشوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔احسن اقبال کاکہنا تھاکہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) سے نکالے گئے 3ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی قیادت سے معافی تلافی کی کوشش کی مگر قیادت کی جانب سے مثبت رسپانس نہیں دیا گیا۔ معافی سے ناکامی پر جلیل احمد شرقپوری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں قائم اپوزیشن فنڈ میں چندے کا چیک بھی دیا۔ مولانا جلیل احمد شرقپوری نے 40 ہزار کا چیک دیا لیکن پارٹی نے چیک لینے سے انکار کردیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ان تینوں پر واضح کردیا تھا کہ جو چلے گئے سو چلے گئے، واپسی کی گنجائش نہیں، مذکورہ تینوں اراکین کیخلاف مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer