ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف لاہور کی صدارت کیلئے 5 امیدوار میدان میں آگئے

تحریک انصاف لاہور کی صدارت کیلئے 5 امیدوار میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف لاہور کی صدارت کے لئے سینیٹر ولید اقبال میدان میں کود پڑے، ولید اقبال نے لابنگ شروع کردی۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت حاصل کرنے کے لئے لابنگ شروع کردی گئی ہے اور سینیٹر ولید اقبال بھی لاہور کی صدارت کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں، سینیٹر ولید اقبال بنی گالہ سمیت گورنر پنجاب سے رابطے میں ہیں کارکنوں کا پاور شو کرنے کیلئے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا کہ پہلے ہی لاہور کی قیادت کے لئے 4امیدوار میدان میں ہیں، ظہیر عباس کھوکھر، جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد عظیم اور غلام محی الدین دیوان لاہور کی صدارت کے لئے کوشاں ہیں، اب ولید اقبال بھی صدارت کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer