(قیصر کھوکھر) وفاقی بیورو کریسی میں مزید تقرر و تبادلے، نیکٹا میں تعینات گریڈ 20 کے افسر مبارک زیب کی خدمات انٹیلی جنس بیورو کے حوالے کردی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 19 کے افسر عبدالحئی بلوچ کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالےکی گئی ہیں جبکہ پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 18 کے افسر علی شیر جاکھرانی کی خدمات موٹروے پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔
علی شیر جاکھرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے خدمات سر انجام دے رہے تھے،دو روز قبل علی شیر جاکھرانی کو ایف آئی اے سے اسٹبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نےنئے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔