میگا پراجیکٹس کی منظوری کیلئے صوبائی اداروں کو ڈیڈ لائن مل گئی

 میگا پراجیکٹس کی منظوری کیلئے صوبائی اداروں کو ڈیڈ لائن مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) حکومت پنجاب کا رواں سال 30 ستمبر تک میگا منصوبوں کی منظوری کا ہدف نامکمل، صوبائی اداروں کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا۔

  پنجاب میں صوبائی اداروں کی کارگردگی دن بدن بیڈ گورننس کی طرف رواں دواں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سختی سے نوٹس لیا اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی اداروں کو غیر منظور سکیمیں منظور کروانے کیلئے نئی ڈیڈ لائن دے دی، تمام صوبائی ادارے اپنی غیر منظور سکیمیں منظور کروائیں۔

صوبائی ادارے جو اپنی سکیمیں منظور نہیں کروا سکے وہ 15 اکتوبر تک ہر صورت منظور کروائیں، اس سے قبل صوبائی محکموں کو 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی زیرصدارت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اجلاس بھی ہوا، جس میں تمام صوبائی محکموں کو15 اکتوبر تک ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا ہدف دے دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer