موت کے سوداگروں نے جگہ جگہ منی پٹرول پمپس کھول لیے

موت کے سوداگروں نے جگہ جگہ منی پٹرول پمپس کھول لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقارگھمن: ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت یا چشم پوشی۔ شہر میں جگہ جگہ موت کے سوداگروں نے منی پٹرول پمپس کھول لیے۔ دکانوں پر سینکڑوں لٹر پیٹرول سے ممکنہ حادثہ کی صورت میں آگ بجھانے والا سامان سرے سے موجود ہی نہیں۔

لاہور شہر میں فعال ضلعی انتظامیہ ہونے کے باوجود انتظامیہ کی ناک تلے موت کے سوداگروں نے چھوٹی چھوٹی دکانوں پر پٹرول فلنگ مشینیں لگا کر منی پمپ بنا رکھے ہیں۔ سمن آباد، پکی ٹھٹھی، سیون اپ، چونگی امرسدھو،شالامار، شاہدرہ کے علاقوں میں سرعام پٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔

پٹرول کی دکان پر بڑے سے ڈرم میں سینکڑوں لٹر پٹرول کی موجودگی کسی خطرے سے خالی نہیں۔

پٹرول بیچنے والوں نے آتش گیر مادہ ہونے کے باوجود آگ بجھانے والے آلات رکھے ہی نہیں۔ موت کی ان دکانوں کے قریب رہنے والے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ منی پٹرول پمپس کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ سمن آباد کے علاقہ میں ایسی ہی غفلت کے باعث حادثہ پیش آچکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے کے لیے کسی بڑے حادثہ کی منتظر ہے جس کے بعد ہی انہیں منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer