ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی گیس کی غیرقانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ایل پی جی گیس کی غیرقانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایل پی جی گیس کی غیرقانونی دکانوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

سول ڈیفنس کی جانب سے ایل پی جی ڈیکینٹنگ کے خلاف ایکشن لیا گیا، اکتوبر میں غیر قانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ پر 100 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ سول ڈیفنس ٹیموں نے 109 غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس سیل کیے۔اس کے علاوہ سول ڈیفنس کی جانب سے شہر کی مختلف تحصیلوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ 

ایل پی جی گیس کی ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں منتقلی انتہائی خطرناک عمل قرار دیا گیا۔ سی ڈی او اشفاق احمد کا کہنا ہےکہ غیرقانونی ایل پی جی دکانوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔