ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹیمیں تعینات ،بغیر فٹس گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹیمیں تعینات ،بغیر فٹس گاڑیوں کا داخلہ ممنوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس متحرک , سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اکتوبر کے دوران بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 24 ہزار 591 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 17 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور 8 ہزار کے قریب مٹی یا ریت لے جانے والی غیر محفوظ ٹرالیوں کو بھی چالان کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر میں چار گنا زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی گاڑیوں کی بروقت مرمت کرائیں تاکہ سموگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، ٹریفک پولیس آئندہ دنوں میں کارروائیاں مزید سخت کرے گی۔