ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری بھی انجرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں میٹ ہنری ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔میٹ ہنری جنوبی افریقا کے خلاف 5 اعشاریہ 3 اوور کرا سکے تھے جبکہ ان کا اوور جیمی نیشم نے مکمل کیا تھا۔
واضح رہے کہ لوکی فورگیسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجری سے دو چار ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہفتے کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔کیوی ٹیم کی مینجمنٹ پرامید ہے کہ کھلاڑی جلد فٹ ہو جائیں گے۔