ویب ڈیسک:بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے 57 ویں سالگرہ پر مداحوں کو اپنی نئی فلم کی جھلک تحفے میں دے دی۔
بالی ووڈ کےخان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا۔ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ سپر اسٹار کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر کو کچھ ہی منٹس میں ان کے اکاؤنٹس پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔
Apni kursi ki peti baandh lijiye…#PathaanTeaser OUT NOW! Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. @deepikapadukone | @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/eZ0TojKGga
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2022
اداکار نے اپنے پیغام کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی ٹیگ کیا۔ایکشن، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بھی اگلےسال ریلیز ہورہی ہے۔